یہ دستخط جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علی اف کے دورہ اسلام آباد کے دوران کئے گئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق، جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علی اف نے جمعرات کو پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر اسلام آباد کا دورہ کیا۔
پاکستان اور جمہوریہ آذربائیجان کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے اختتام پر دونوں ممالک کے حکام نے 15 مفاہمتی نوٹ اور تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے جن میں ٹرانزٹ اور ترجیحی تجارت پر عمل درآمد، زراعت کے شعبے میں تعاون میں فروغ، ثقافتی تبادلے اور سیاحت میں توسیع جیسے شعبے شامل ہیں۔
جمہوریہ آذربائیجان کے صدر نے وزیراعظم پاکستان کی موجودگی میں اعلان کیا کہ باکو نے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے اور دونوں ممالک نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔
الہام علی اف نے تنازعہ کشمیر کے سلسلے میں پاکستان کے موقف کی حمایت کی اور کہا کہ باکو مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لئے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل در آمد کا خواہاں ہے۔