اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف عرب لیگ کے بے بنیاد دعووں کے بعد اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل کو ایک خط ارسال کیا ہے۔
اس خط میں اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف غیر منصفانہ اور بے بنیاد الزامات کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور ان تمام الزامات کو مسترد کیا ہے جو عرب لیگ کے حالیہ بیان کے پیراگراف نمبر 11 میں لگائے گئے ہیں اور اسے ایران کے داخلی امور میں غیر منصفانہ اور کھلی مداخلت قرار دیا ہے۔
اس خط میں مزید کہا گیا ہے: یہ اقدام نہ صرف اچھی ہمسائیگی کے جذبے سے متصادم ہے بلکہ یہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصولوں خاص طور پر مساوات اور دوسرے ملکوں کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے کے منافی ہے ۔ اسلامی جمہوریہ ایران ایک بار پھر خلیج فارس کے ایرانی جزائر ابو موسیٰ، تنب بزرگ اور تنب کوچک پر اپنی ناقابل تردید حاکمیت پر زور دیتا ہے ۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے اسی طرح ی مذکورہ بیان کے پیراگراف 11 اور 16 میں خلیج فارس کے لیے جعلی نام کے استعمال کی شدید مذمت کی اور اسے ناقابل قبول قرار دیا۔