اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے مسعودی پزشکیان کو اکثریت کے ووٹ کے حصول پر ایک بار پھر مبارکباد دی اور انتخابات کے دوسرے دور میں زيادہ شراکت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مسعود پزشکیان عوامی اور ملک کی بے شمار دیگر گنجائشوں کو استعمال کرتے ہوئے ملک کی ترقی و پیشرفت کی سمت قدم بڑھائيں گے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے اسی طرح منتخب صدر کی کامیابی اور توفیقات کے لئے دعا کے ساتھ ہی ان سے کچھ سفارشیں بھی کیں۔
مسعود پزشکیان 14ویں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹوں کی اکثریت سے عوام کے منتخب صدر بن گئے۔
ایران کے الیکشن کمیشن کے ترجمان محسن اسلامی نے صدارتی انتخابات کے 14ویں مرحلے کے حتمی نتائج کا اعلان کیا جسکے مطابق، مسعود پزشکیان ووٹوں کی اکثریت سے جیت کر عوام کے منتخب صدر بن گئے۔
ووٹوں کی گنتی کے خاتمے کے بعد وزیر داخلہ احمد وحیدی نے ہفتے کی دوپہر ایک پریس کانفرنس میں باضابطہ اعلان کیا۔