تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شہید رئیسی حکومت کے اقدام کی بدولت ایران شنگھائی تعاون تنظیم کے فیصلوں میں شریک ہے۔

قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری نے سوشل میڈیا پرلکھا: اگر کل تک ہم شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے صرف "کولیگ" تھے، تو اب،  شہید رئیسی  کی  حکومت کی بدولت، اس بین الاقوامی سیاسی و سیکوریٹی تنظیم کے فیصلہ کرنے والے عناصر میں شامل ہیں۔ 

انہوں نے مزید لکھا :   ایران میں صدارتی انتخابات کے موقع پر قزاقستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے چوبیسویں سربراہی اجلاس میں  قائم مقام  صدر محمد مخبر کی موجودگی اس حقیقت پر زور ہے کہ اس تنظیم میں سرگرم تعاون اپنے رول کو زيادہ موثر بنانے کے لئے ایران کا انتخاب ہے۔