غزہ میں فلسطینی اتھارٹی کے انفارمیشن آفس نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں الشاطی کیمپ پر صیہونی فوج کے حملے کے نتیجے میں کم از کم 27 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
اس رپورٹ کے مطابق فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد اب بھی تباہ شدہ مکانات کے ملبے تلے دبی ہوئی ہے اور امدادی ٹیمیں اور لوگ انہیں ملبے تلے سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
غزہ کے التفاح محلے پر صیہونی حملے میں کم از کم 15 فلسطینیوں کی شہادت کی بھی اطلاع ہے۔
حماس نے ایک بیان میں تاکید کی ہے کہ الشاطی کیمپ میں صہیونی فوج کے نئے جرائم، خان یونس شہر کے مغرب میں المواصی کے علاقے میں پناہ گزینوں کے خیموں پر حملے اور التفاح پر حملہ اس بات کا متقاضی ہے کہ بین الاقوامی برادری اور ادارے صیہونی غاصب مجرم حکومت کو اسکے جرائم سے روکنے کے لیے عالمی سطح پر زیادہ موثر اور سنجیدہ اقدامات کریں۔