تہران (ارنا) خبر رساں ذرائع نے صہیونی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی (بیزیک) پر سائبر حملے کی اطلاع دی ہے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ٹیلی کمیونیکیشن  کمپنی Bezik   سائبر حملے کا شکار ہوئی اور اس کے صارفین کی بڑی تعداد کے ساتھ اس کی کمیونیکیشن لائنیں منقطع ہوگئیں۔

15 اکتوبر  2023کو الاقصی طوفان آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی صیہونی حکومت سے وابستہ اداروں پر سائبر حملوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

کچھ عرصہ قبل ہیکرز نے صہیونی نیوز چینل "واللا " کی ویب سائٹ پر حملہ کر کے اسے ان ایکٹیو کر دیا تھا۔