حکومت فلسطین کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنگ کے آغاز سے غزہ کی پٹی میں 17000 بچے اپنے والدین یا ان میں سے کسی ایک سے محروم ہوچکے ہیں۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں مزید 3500 بچے جنگ کی وجہ سے غذائی قلت اور خوراک کی کمی کے باعث مرنے کے خطرے سے دوچار ہیں۔
یہ رپورٹ ایسے وقت میں شائع ہوئی ہے جب اقوام متحدہ نے فلسطینی بچوں کے قتل عام پر صیہونی حکومت کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔
بعض میڈیا رپورٹوں میں بتایا گيا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس اسرائیل کو بچوں کے خلاف مجرموں کی عالمی بلیک لسٹ میں شامل کرنے جا رہے ہیں۔