سوڈان کے وزیر خارجہ حسین عوض نے دورہ تہران اور شہید صدر رئیسی اور ڈاکٹر امیرعبداللہیان کی تعزیتی مجلس میں شرکت کے بعد ایران کے عبوری وزیر خارجہ ڈاکٹر علی باقری سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اس موقع پر انہوں نے ہیلی کاپٹر سانحے میں صدر، وزیر خارجہ اور دیگر برجستہ شخصیتوں کی شہادت کی تعزیت پیش کی اور اسے ایک بڑا افسوسناک سانحہ قرار دیا۔
اس موقع پر ایران اور سوڈان کے وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات میں فروغ لانے پر زور دیا اور اس سلسلے میں سفارتخانوں کی سرگرمیاں جلد از جلد بحال کرنے پر اتفاق کیا۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ستمبر کو تہران اور خرطوم نے تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ دونوں ممالک نے علاقے میں قیام امن اور استحکام کو یقینی بنانے پر مبنی تعاون پر بھی زور دیا۔