پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ تمام تر ہمدردیاں اور دعائیں شہداء کے اہل خانہ اور ایرانی عوام کے ساتھ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی شاندار عالم اور بصیرت رکھنے والے رہنما تھے۔ پاکستان نے ڈاکٹر رئیسی جیسا مخلص اور بھائیوں جیسا دوست کھودیا۔
انہوں نے دعا کی اللّٰہ تعالیٰ مرحومین کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔
اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہمدردی کے لیے ایران کی حکومت اور عوام کی جانب سے حکومت پاکستان اور عوام کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔
ایرانے کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی بھی وزیرِاعظم شہباز شریف کو ایران کا دوست سمجھتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم صدر رئیسی کے لیے پاکستان کے وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کے جذبات کی قدر کرتے ہیں۔ صدر ابراہیم رئیسی کے پاکستان ایران تعلقات کی مضبوطی کا ویژن جاری رکھا جائے گا۔
اس موقع پر پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایرانی سفارتخانے کی وزیٹر بک میں تعزیتی کلمات بھی درج کیے۔