ارنا کے مطابق ایران کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے سربراہ محمد حسن نامی نے بتایا ہے سبھی شہدا کے جنازے قابل شناخت ہیں ۔
انھوں نے ارنا کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ شہدا کے جنازے قابل شناخت ہیں اور انہیں لیگل میڈیسن شعبے میں منتقل کردیا گیا ہے۔
ایران کے محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے سربراہ نے کہا کہ سبھی جنازے ایمبولنس کےذریعے جائے حادثہ سے منتقل کئے جاچکے ہیں ۔
انھوں نے بتایا کہ تبریز کے امام جمعہ شہیدآل ہاشم کا جنازہ زیادہ بہتر حالت میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تبریز کے امام جمعہ حادثے کے بعد تقریبا ایک گھنٹہ زندہ رہے اور اس دوران صدر کے چیف آف اسٹاف غلام حسین اسماعیلی کے ساتھ موبائل پر بات چیت بھی کی تھی۔
ارنا کے مطابق امداد دستے 18 گھنٹے کی لگاتار کوششوں کے بعد پیر کی صبح اس جگہ کا پتہ لگانے میں کامیاب ہوگئے جہاں ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا تھا اور اس کے بعد اس سانحے کے 8 شہیدوں کے جنازے ایمبولنسوں کے ذریعے منتقل کردیئے گئے۔