تہران (ارنا) فلسطین کی حمایت میں امریکہ کی یونیورسٹیوں سے شروع ہونے والی طلبہ کے احتجاج کی لہر، فرانس اور انگلینڈ کے بعد اب آسٹریلیا کی یونیورسٹیوں میں پہنچ گئی ہے۔

سڈنی مارننگ ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ ہفتے سے آسٹریلیا کی یونیورسٹیوں میں فلسطین کی حمایت میں شروع ہونے والے دھرنوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، پیر کے روز تک مظاہرین نے آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کے لان میں کیمپ لگائے تھے، اور منگل کو پرتھ کی کرٹن یونیورسٹی میں ایک اور کیمپ لگایا گیا ہے۔

امریکہ میں فلسطینیوں کی حامی احتجاجی تحریکوں سے متاثر یونیورسٹی آف سڈنی میں احتجاجی کیمپ کے قیام کو تقریباً ایک ہفتہ ہو گیا ہے، جبکہ میلبورن یونیورسٹی اور کوئنز لینڈ یونیورسٹی میں بھی اسی طرح کے دھرنوں کی اطلاعات ہیں۔