بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے بحیرہ احمر میں ڈرون طیاروں کے ذریعے دشمن کے جنگی جہازوں کے خلاف فوجی کارروائیاں انجام دی ہیں۔
انہوں نے ان آپریشنز کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یمن کی بحریہ، فضائیہ اور میزائيل فورس نے بحیرہ احمر میں مشترکہ آپریشن کے دوران امریکہ بحریہ کے سائکلیڈس نامی بحری جہاز کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنایا ہے۔
بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے یہ بھی کہا کہ ہم نے بحر ہند میں اسرائیلی جہاز MSC ORION کو متعدد ڈرونز سے نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ ہم فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت اور وطن عزیز یمن کے دفاع میں فوجی آپریشن جاری رکھیں گے۔