تہران-ارنا- ترجمان وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے: امریکی حکام، انسانی حقوق، حقوق نسواں اور آزادی اظہار کے سلسلے میں بیان دینے کا اخلاقی اہلیت نہيں رکھتے۔

ناصر کنعانی نے صیہونی جرائم  کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ کے خلاف امریکی پولیس کے تشدد کا ایک ویڈیو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے: فلسطین کے حامیوں اور امریکہ کی جانب سے صیہونی حکومت کے جرائم کی حمایت کے مخالفین کے خلاف امریکی پولیس کا پر تشدد رویہ اس بات کا ثبوت ہےکہ امریکی حکومت کے نعروں اور کاموں میں بہت فرق ہے اور یہ فرق پوری  دنیا  کے سامنے ہے۔