ارنا کے مطابق، میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا کہ آج صبح اصفہان میں سنائی دینے والے دھماکے ایک مشکوک چیز کو اینٹی ائیر کرافٹ سسٹم کے ذریعے نشانہ بنائے جانے کا نتیجہ تھے جس میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ اس بارے میں تحقیقات کر رہے ہیں اور اس کے نتائج سے جلد آگاہ کردیا جائے گا۔
آج صبح تقریباً 4 بجے اصفہان کے شکاری ایئر بیس کا ایئر ڈیفنس سسٹم فعال ہونے کے بعد شہر کے شمال مشرقی علاقے میں دھماکے کی آوازیں سنائی دی تھیں۔
ارنا کے نامہ نگار نے ابتدائی جائزے کے بعد ہی واضح کردیا تھا کہ اصفہان شہر اور پورے صوبہ اصفہان میں صورتحال معمول پر ہے اور عام زندگی پوری طرح جاری ہے۔