تہران (ارنا) صدر ایران نے عیدالفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں اس عزم کا اظہار کیا کہ عظیم ایرانی قوم ملی یکجہتی کے سائے میں ملک کی سربلندی کے لیے اعلی اقدامات کرے گی

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے اپنے ایک پیغام میں عیدالفطر کی آمد پر دنیا کے تمام مسلمانوں بالخصوص ایران کے مومنین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے ایرانی عوام کی سربلندی اور خوشیوں کی دعا کی۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ عظیم قوم ملی یکجہتی کے سائے اور رہبر انقلاب اسلامی کے دانشمندانہ رہنما اصولوں کی بنیاد پر ملک کی عزت و سربلندی کے لیے عظیم قدم اٹھائے گی۔