ناصر کنعانی نے روس کی حکومت اور قوم خاص طور پر متاثرین کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی اور کہا اسلامی جمہوریہ ایران اس تلخ سانحے کے موقع پر روس کے ساتھ کھڑا ہے۔
واضح رہے ماسکو کے قریب کروکوس شہر میں ایک کنسرٹ ہال میں دہشت گردانہ حملے میں 40 لوگ ہلاک اور 100 زخمی ہوئے ہيں۔
جمعہ کی رات موصولہ خبروں کے مطابق کروکوس کے سٹی ہال میں دہشت گردانہ حملہ تین حملہ آوروں نے کیا جو فوجی وردی پہنے تھے۔