اس موقع پر وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان نے اپنے قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی سے ٹیلی فونی گفتگو کے دوران دوطرفہ تعلقات اور سربراہان مملکت کے مابین ہونے والی مفاہمتوں کی تازہ ترین پوزیشن کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ کی صورتحال اور صیہونیوں کے ہاتھوں نسل کشی اور انسانیت سوز مظالم اور محاصرے کے خاتمے پر تفصیلی بات چیت کی۔ ڈاکٹر امیرعبداللہیان اور شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم نے اس سلسلے میں سیاسی اور سفارتی کوششوں کی رفتار بڑھانے پر بھی زور دیا۔