ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے جنوبی علاقوں کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں میں ہلال احمر کی جانب سے دوسرے ہفتے بھی فضائی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک 765 دیہاتوں میں 46 ہزار سے زائد لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جا چکا ہے اور 660 سے زائد دیہاتوں میں بنیادی اشیائے ضرورت تقسیم کی جا چکی ہیں۔ سیستان اور بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں امداد بھیجنے کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک لوگوں کے مسائل حل نہیں ہو جاتے۔ ریسکیو ہیلی کاپٹر سے لی گئی یہ تصاویر قصبہ دشتیاری کے گاؤں لور بسوت کی ہیں۔