برای کے لئے ہندوستان کے خصوصی نمائندے جے پی سنگھ نے افغانستان کے دسیوں تاجروں سے ملاقات میں چابہار بندر گاہ کے ذریعے ہندوستان و افغانستان کے درمیان تجارتی تعلقات میں فروغ کی خواہش ظاہر کی ہے۔
افغانستان کی وزارت خارجہ نے ایکس پر اپنے اکاؤنٹ میں جمعہ کو ہندوستان کے نمائندے کی افغان تاجروں سے ملاقات کی خبر میں کہا ہے کہ تاجروں نے اس ملاقات میں کہا ہے کہ دہلی اور کابل کے درمیان تجارت میں توسیع دونوں ملکوں کے فائدے میں ہے اور انہوں نے ویزے کے لئے زيادہ سہولتوں کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر ہندوستان کے نمائندے نے بھی کہا کہ دہلی ہندوستان و افغانستان کے درمیان تجارت کی راہ کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کا ملک کابل کے ساتھ چابہار بندرگاہ کے راستے تجارتی تعلقات میں توسیع کا خواہاں ہے۔
واضح رہے ہندوستان اور افغانستان کی زمینی سرحدیں نہيں ملتیں اور ایران کی چابہار بندرگاہ دونوں ملکوں کو جوڑتی ہے۔
افغانستان کے تاجروں نے بھی تجارت میں اضافے کے لئے چابہار بندرگاہ میں زیادہ سرگرمیوں کا مطالبہ کیا ہے۔