کولمبو (ارنا ) ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے سری لنکا کے صدر رانیل ویکرمہ سنگھے کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ان کا ملک مغربی کنارے اور غزہ میں آبادی کا تناسب تبدیل کیے جانے کے خلاف ہے۔

اس موقع پر ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے کہا کہ دونوں ممالک کے مشترکہ اقتصادی معاہدوں پر عمل درآمد کے لیے سری لنکا کے صدر کی حمایت بہت موثر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ایران  کے اقتصادی اور صنعتی شعبے بشمول وزارت توانائی سری لنکا کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہیں۔

حسین امیر عبداللہیان  نے غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کے حوالے سے سری لنکا کے موقف کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بنیادی ترجیح غزہ میں صیہونی حکومت کی جنگ اور جرائم کو روکنا اور فلسطینی عوام کو ان کے حقوق واپس دلانا ہے۔

 اس ملاقات میں سری لنکا کے صدر نے  ایران کی ترقی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے حالیہ برسوں کے دوران نمایاں ترقی کی ہے۔

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی اسٹریٹجک پوزیشن کا ذکر کرتے ہوئے  ایران  کو وسطی ایشیا کا گیٹ وے قرار دیا اور  باہمی اقتصادی روابط بڑھانے پر زور دیا۔

غزہ  کی صورتحال کے بارے میں انہون  نے زور دیا کہ سری لنکا مغربی کنارے اور غزہ میں آبادی کا ڈھانچہ تبدیل کرنے کی کوشش کی حمایت نہیں کرتا۔