الخلیج آن لائن کی رپورٹ کے مطابق، برٹش میری ٹائم سیکورٹی کمپنی (ایمبری) نے بتایا کہ جنوب مشرقی عدن سے 81 ناٹیکل میل کے فاصلے پر یونانی پرچم کے حامل ایک امریکی بحری جہاز پر 2 بار حملہ کیا گیا۔
یہ حملہ ایسے وقت کیا گیا ہے جب یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے آج صبح ہی اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ فلسطینی قوم کی حمایت اور یمن کی سرزمین پر امریکہ اور برطانیہ کی جارحیت کے جواب میں ہم نے خلیج عدن میں ایک خصوصی آپریشن میں برطانوی جہاز کو کئی میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حملے سے پہنچنے والے نقصانات کے حساب سے اس جہاز کے خلیج عدن میں ڈوبنے کا خطرہ ہے۔
یحییٰ سریع نے واضح کیا کہ صیہونی بحری جہازوں اور مقبوضہ علاقوں کی طرف جانے والے بحری جہازوں کے خلاف ہماری کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک غزہ کی پٹی کے خلاف جنگ بند نہیں ہو جاتی اور اس کا محاصرہ ختم نہیں ہوتا۔