سوئس اخبار Tages-Anzeiger کے ساتھ ایک انٹرویو میں،Philippe Lazzarini نے کہا کہ انروا کو تباہ کرنا اسرائيل کا "طویل مدتی سیاسی ہدف" ہے۔
انہوں نے کہا کہ "فی الحال، ہمیں اسرائیل کی طرف سے ایک وسیع مہم جوئی کا سامنا ہے، جس کا مقصد UNRWA کو تباہ کرنا ہے۔"
2020 سے انروا کے کمشنر جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے لازارینی نے کہا کہ اسرائیل کو بظاہر یقین ہے کہ "اگر امدادی تنظیم کو ختم کر دیا گیا تو فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی کے حق کو ہمیشہ کے لیے ختم کیا جاسکتا ہے۔"
انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ان کے استعفے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔