ارنا کے نامہ نگار کے مطابق، وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان آج قطری حکام سے ملاقات اور بات چیت کے لیے دوحہ روانہ ہو گئے۔
امیرعبداللہیان قطر کے امیر اور اس ملک کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون، اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور کا جائزہ بالخصوص غزہ جنگ اور صیہونی حکومت کے ہاتھوں غزہ اور مغربی کنارے کے عوام کی نسل کشی کو روکنے جیسے معاملات ان ملاقاتوں کا اہم ایجینڈا ہیں۔
رپورٹ کے مطابق غزہ کے بحران کے آغاز سے ہی دوحہ سفارتی اقدامات کے ذریعے حماس اور جارح فریق کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرتا آیا ہے تاکہ جنگ کو روکنے، قیدیوں کے تبادلے اور غزہ کے لوگوں کو انسانی امداد بھیجنے عمل انجام پاسکے۔
کچھ عرصہ قبل پیرس اجلاس میں غزہ میں جنگ بندی کا منصوبہ سامنے آيا تھا لیکن اس سلسلے میں حماس کے پیغام کے بعد صہیونی فریق نے حماس کے تحفظات کی مخالفت کرتے ہوئے باضابطہ طور پر جنگ بندی میں روکاوٹ بن گيا تھا اور یہ سلسلہ اب تک جاری ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق صہیونیوں نے رفح میں فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ پر حالیہ حملوں اور جرائم کا ایک نیا دور شروع کیا ہے جس کے بعد بعض تجزیہ نگاروں کے مطابق جنگ بندی کا حصول اور جنگ کو روکنا مزید مشکل ہو جائے گا۔
ایسی صورتحال عالمی برادری اور عالمی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور صیہونی حکومت کے کھلے جرم کے خلاف فیصلہ کن رد عمل ظاہر کریں۔