تہران (ارنا) سعودی عرب کے سفیر نے غزہ کی پیش رفت کے حوالے سے ایران کے صدر کے پیغام کے جواب میں سعودی عرب کے بادشاہ اور ولی عہد کا پیغام اور انقلاب اسلامی ایران کی 45 ویں سالگرہ پر مبارکبادی پیغامات امیر عبداللہیان کو پیش کئے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے سعودی عرب کے سفیر عبداللہ بن سعود العنزی کا تہران میں استقبال کیا۔

سعودی عرب کے سفیر نے اس ملاقات میں غزہ کی پیش رفت کے حوالے سے ایران  کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے پیغام کے جواب میں سعودی عرب کے بادشاہ اور ولی عہد شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا پیغام پہنچایا اور اس کے ساتھ ساتھ سعودی فرمانروا کی جانب سے انقلاب اسلامی ایران کی 45 ویں سالگرہ پر مبارکباد بھی پیش کی۔  

اس ملاقات میں امیر عبداللہیان نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ تعلقات تمام شعبوں میں متوازن انداز میں بڑھیں گے۔

سعودی سفیر اور ایرانی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک اور خطے کے مفاد میں دوطرفہ تعاون میں اضافے پر بھی زور دیا۔