میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والا فوجی گزشتہ دسمبر میں غزہ کی پٹی کی لڑائیوں میں زخمی ہوا تھا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔
صیہونی حکومت 7 اکتوبر کو غزہ میں جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک اپنے 564 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کرچکی ہے۔ آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ میں صیہونی فوج کی ہلاکتوں کی تعداد سے کہیں زیادہ ہے جس کا اس حکومت نے اعتراف کیا ہے۔