اسلام آباد-ارنا- پاکستان نے عام انتخابات کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران اور افغانستان کے ساتھ ملنے والی سرحدی گزرگاہوں کو ایک دن کے لئے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا نے ایک بیان میں کہا ہے: پاکستان کی ایران و افغانستان کے ساتھ مشترکہ سرحدی گزرگاہیں 8 فروری بروز  جمعرات ہر طرح کی آمد و رفت و تجارتی سرگرمیوں کے لئے بند رہیں گی۔

انہوں نے اس فیصلے کی وجہ عام انتخابات میں سیکوریٹی کو یقینی بنانا بتایا اور کہا کہ جمعہ سے ان گزرگاہوں میں سرگرمیاں بحال ہو جائيں گی۔

پاکستان میں کل صبح مقامی وقت کے مطابق 8 بجے سے ووٹنگ شروع ہو جائے گی۔