ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ و برطانیہ کے اتحاد کے جنگي طیاروں نے شمالی یمن کے صعدہ شہر پر بمباری کی ہے۔
ابھی اس حملے کی تفیصلات کا اعلان نہیں ہوا ہے اور نہ ہی سرکاری ذرائع نے اس حملے کی تصدیق کی ہے۔
در ایں اثنا بعض ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس حملے میں جانی نقصان نہيں ہوا ہے۔
صعدہ، یمن کا کوہستانی شہر ہے جو شمالی یمن میں اور سعودی عرب کی سرحد کے قریب صعدہ صوبے میں واقع ہے۔