یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا: ہماری بحریہ نے بحری میزائل سے امریکی جنگي جہاز " یو ایس ایس گریولی " کو بحیرہ احمر میں نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے مزيد کہا: بحیرہ عرب اور بحیرہ احمر میں امریکہ و برطانیہ کے وہ تمام بحری جنگي جہاز ہمارے نشانے پر ہيں جو یمن کے خلاف حملے میں شریک ہوئے ہيں۔
یحیی سریع نے کہا: قوم و ملک کے دفاع کے جائز حق اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کے تناظر میں ہم امریکہ اور برطانیہ کے جنگي جہازوں کو نشانہ بناتے رہيں گے۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے زور دیا کہ ہمارے فوجی غزہ میں جنگ کے خاتمے تک اسرائیلی بحری جہازوں یا اس سے تعلق رکھنے والے بحری جہازوں کو نشانہ بناتے رہيں گے۔