کوئٹہ کے قریب سبی شہر میں ہونے والے دھماکے میں اب تک 3 ہلاکتوں اور 7 افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور تک سنی گئی اور قریبی دکانوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، یہ دھماکہ پاکستان تحریک انصاف کی حمایت میں نکالی گئی ریلی کے قریب ہوا ہے۔
پولیس نے جائے حادثہ کو سیل کردیا ہے اور تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔