اسلام آباد-ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اسلام آباد کا یک روزہ دورہ جاری رکھتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان اور ان کے ہمراہ وفد نے پاکستانی فوج کے سربراہ سے ملاقات کے بعد اسلام آباد میں پاکستان کے وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کی۔

حسین امیر عبد اللہیان اور پاکستان کے عبوری وزير اعظم نے معاشی تعاون میں استحکام اور مشترکہ سرحدوں پر تجارت سمیت باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

وزير خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد حسین امیر عبد اللہیان کا یہ تیسرا پاکستان دورہ ہے۔ اس سے قبل وہ گرمیوں میں ایک اعلی سیاسی و معاشی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر اسلام آباد گئے تھے۔

انہوں نے آج صبح اپنے پاکستانی ہم منصب جلیل عباس جیلانی سے بھی ملاقات کی تھی اور اس کے بعد ایران و پاکستان کے اعلی وفود کا اجلاس اور مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گيا۔