صدر سید ابراہیم رئیسی باضابطہ استقبال کی تقریب کے بعد ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان سے دو بدو ملاقات کریں گے اور اس کے بعد ایران و ترکیہ تعاون کی اعلی کونسل کی آٹھویں نشست میں اردوغان کے ساتھ شرکت کریں گے۔
دونوں ملکوں کے صدور ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کرکے اس دورے کے نتائج پر روشنی ڈالیں گے۔
اس دورے میں دونوں ملکوں کے صدور، ایران و ترکیہ کے تاجروں کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جبکہ صدر ایران، ترکیہ میں مقیم ایرانیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔
یہ دورہ 5 جنوری کو ہونے والا تھا لیکن کرمان میں دہشت گردانہ حملے کی وجہ سے اسے ملتوی کر دیا گيا تھا۔