سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ہفتے کو دمشق میں صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والے محمد امین صمدی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔
اس طرح غاصب اور جرائم پیشہ صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے ایران کے فوجی مشیروں کی تعداد اب 5 ہوگئی ہے۔
اس سے پہلے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ دمشق کے رہائشی علاقے پر صیہونی حکومت کے دہشتگردانہ حملے میں ایران کے 4 فوجی مشیر شہید ہوگئے ہیں۔