ارنا کے نامہ نگار کے مطابق، IRGC کے پبلک ریلیشنز آفس نے دمشق پر صیہونی حکومت کے حملے کے بعد ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ ایک بار پھر جارح اور مجرم صیہونی حکومت نے شام کے دارالحکومت دمشق پر حملہ کیا جس میں کئی شامی فوجی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے 4 فوجی مشیر شہید ہوگئے۔
ارنا کے مطابق شام کے مقامی ذرائع نے آج صبح مغربی دمشق میں ایک دھماکے کی اطلاع دی ہے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا (SANA) نے دمشق میں دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ غالباً یہ دھماکہ دمشق کے مغرب میں المزہ کے رہائشی علاقے پر صیہونی حکومت کے فضائی حملے کی وجہ سے ہوا ہے۔