تہران (ارنا) ایران وزارت انٹیلی جنس نے داعش کے متعدد سرغنوں کی گرفتاری اور 2 دہشت گردوں کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔

ایران کی وزارت انٹیلی جینس کے جاری کردہ بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں دہشت گرد کرمان میں ایک اور دہشت گردانہ کارروائی کی نیت سے ملک میں داخل ہوئے تھے۔  بیان کے مطابق دہشت گرد اپنے ناپاک منصوبے پر دو مرحلوں میں عملدرآمد کرنا چاہتے تھے جسے بروقت ناکام بنا دیا گيا۔ ایران کے سیکورٹی اور انٹیلی جینس اداروں کے پیچیدہ آپریشن کے دوران 2 غیر ملکی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ بیان کے مطابق آپریشن کے دوران داعش خراسان کے ایک اہم سرغنہ کو گرفتار کرلیا گيا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے جس کا نام محمد عادل پنجشیری بتایا گيا ہے۔ مذکورہ دہشت گرد  کرمان کے حالیہ سانحے میں بھی ملوث تھا جس میں سیکڑوں افراد شہید اور زخمی ہوگئے تھے۔