تہران-ارنا- عراق کی اسلامی مزاحمتی تنظیم نے اتوار کی صبح،  شام میں امریکی چھاونی  پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مشرقی شام میں واقع دیر الزور کے العمر آئل فیلڈ اور اسی طرح الخضر گاؤں میں امریکیوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے۔

عراقی مزاحمت نے ایک بیان جاری کرکے ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ ڈرون طیاروں سے  العمر اور الخضر گاؤں میں غاصب امریکیوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے۔

یہ گزشتہ کچھ گھنٹوں کے دوران شام کے مختلف علاقوں میں امریکی چھاونیوں پر عراقی مزاحمت کا دوسرا حملہ ہے۔

عراق کی اسلامی مزاحمتی تنيظم نے ہفتے کی رات بتایا تھا کہ غزہ کے عوام کی حمایت اور علاقے میں امریکہ کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے کے لئے اس نے شام میں خراب الجیر چھاونی پر میزائل سے حملہ کیا تھا۔

غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت کے آغاز کے بعد سے اب تک عراقی مزاحمت نے عراق اور شام میں غاصب امریکیوں کی چھاونیوں پر دسیوں حملے کئے ہيں۔