بحریہ کے رابطہ عامہ نے بتایا ہے کہ قانون شکنی کرنے والے تیل بردار بحری جہاز سوئز راجن نے رواں سال میں اسلامی جمہوریہ ایران کے تیل کو امریکہ کے حکم پر چرا لیا تھا اور اسے امریکہ کی بندرگاہ لے جاکر، امریکی حکومت کے حوالے کر دیا تھا۔
یہ تیل بردار جہاز، ایس ٹی کے نئے نام کے ساتھ بحیرہ عمان میں تیل لے جا رہا تھا لیکن ایران کے عدالتی حکم کے بعد اسے بحریہ نے پکڑ لیا تاکہ امریکہ کی طرف سے ایران کے تیل کی چوری کی تلافی کی جائے۔
یہ تیل بردار جہاز ایرانی عدلیہ کے حوالے کئے جانے کے لئے ایرانی بندر گاہ کی سمت روانہ ہو گیا ہے۔