فلسطینی میڈیا کے مطابق، اس بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی دہشت گردانہ کارروائی جو عام شہریوں کو نشانہ بنائے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی سلامتی اور استحکام کو متاثر کرے، صیہونی دشمن کے مذموم منصوبوں کا حصہ ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم کسی بھی ایسے اقدام کی مذمت کرتے ہیں جو خطے کی اقوام کی سلامتی اور مفادات کو نشانہ بنائے۔
تحریک حماس کے بیان میں اسلامی جمہوریہ ایران اور متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی ہے۔
بدھ کی شام 14 بج کر 45 منٹ پر کرمان کے گلزار شہداء قبرستان اور شہید جنرل قاسم سلیمانی کی برسی میں شریک عقیدت مندوں کے راستے میں دہشت گردانہ کارروائی کے دوران 2 دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 95 افراد شہید اور 284 زخمی ہوگئے۔