ارنا کے رپورٹر کے مطابق، سید ابراہیم رئیسی، آج شہید سید رضی موسوی کے گھر گئے اور انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے ملاقات اور گفتگو کی اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
شہید جنرل سید رضی موسوی کے اہل خانہ سے ملاقات میں ایران کے صدر نے شہداء کی قربانیوں کو ملکی سلامتی، اقتدار اعلیٰ اور عزت و وقار کا سنگ بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی مزاحمتی محاذ کی حمایت اور اسے بااختیار بنانے کی راہ میں اس عظیم جنرل اور انکے ساتھیوں کی خدمات ملک کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جایئں گی۔
صدر مملکت نے شہید جنرل موسوی کو شہید کرنے میں غاصب صیہونی حکومت کے مذموم اور بزدلانہ اقدام کو علاقے میں اسلامی مزاحمتی محاذ کے خلاف اس حکومت کی بے بسی اور مایوسی کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ کہ اس عظیم شہید کی قربانی رايگاں نہیں جائے گی اور صیہونی مجرموں کو اس جرم کی قیمت چکانی پڑے گی۔