اجراء کی تاریخ: 29 دسمبر 2023 - 15:29

بیروت (ارنا) لبنانی سرزمین سے مقبوضہ علاقوں میں راکٹ داغے جانے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

جمعہ کو ارنا کی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت کے آرمی ریڈیو نے بتایا  ہے کہ لبنان کی  کی سمت  سے گیلیل کے علاقے  میں واقع صہیونی بستی "دویف" پر ایک اینٹی آرمر م راکٹ داغا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  الجلیل اور کریات شمعون قصبے میں خطرے کے سائرن بھی بجائے گئے۔

دو روز قبل  حزب اللہ  نے ایک بیان میں کہا  تھا کہ جنوبی لبنان کے علاقے بنت جبیل میں عام  شہریوں پر اسرائیل کے حملے کے جواب میں   شمالی مقبوضہ فلسطین(اسرائيل)  میں کریات شمعون کی صہیونی بستی پر 30  راکٹ فائر کیے ہیں۔ اس راکٹ حملے میں دو صیہونی آباد کار مارے گئے۔

واضح رہے کہ حزب اللہ غزہ کے عوام کی حمایت میں   ، طوفان  الاقصیٰ   کےبعد سے  صیہونی حکومت کے فوجی ٹھکانوں کو تواتر کے ساتھ نشانہ بنا رہی ہے۔

ادھر حزب اللہ کے جاری کردہ تازہ بیان میں کہا گیا ہے کہ  غزہ کے عوام کی حمایت  میں   "حدب یارون"  نامی اسرائیلی فوجی اڈے کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔