اجراء کی تاریخ: 19 دسمبر 2023 - 23:53

تہران-ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ منگل کی رات ایک اعلی وفد کے ہمراہ قطر روانہ ہو گئے۔

وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اس دورے میں فلسطین کے تازہ حالات،  بحران اور غزہ کے عوام کے قتل عام کو روکنے اور اسی طرح باہمی تعلقات کے بارے میں قطر کے اعلی حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔

جمہوریہ اسلامی ایران نے بحران غزہ کے آغاز سے ہی صیہونی حکومت اور امریکہ کو واشگاف الفاظ میں خبردار کیا تھا کہ جنگ جاری رہی تو اس سے پورے علاقے میں کشیدگی پھیلے گي۔

غزہ میں کشیدگی کے آغاز کے بعد اسلامی جمہوریہ  ایران کے وزیر خارجہ کا یہ چوتھا دورہ قطر ہے۔