وزیر داخلہ احمد وحیدی نے مزيد کہا: ہمارے پولیس اور سیکوریٹی اہل کاروں نے ایران کے جانی دشمن دہشت گردوں کا جم کر مقابلہ کیا اور اپنے وطن کی حفاظت کی۔ دشمنوں کو جان لینا چاہیے کہ انہیں سخت انتقام کا سامنا کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا: اب دہشت گردوں کو چین نہيں نصیب ہوگا۔ ان دہشت گردوں نے عالمی دہشت گردوں کے حکم سے ہمارے نوجوانوں کو شہید کیا ہے اور انہيں جان لینا چاہیے وہ اب ہمارے جیالوں کے ہاتھوں سے بچ نہيں سکتے۔
وزير داخلہ نے کہا: ایران میں شیعہ و سنی سب مل کر اسلامی انقلاب کے اقدار کا دفاع کر رہے ہيں اور دشمن اس فولادی دیوار کو نقصان نہيں پہنچا سکتے۔
واضح رہے ایران کے صوبہ سیستان وبلوچستان میں جمعرات کی رات دہشت گردوں نے راسک کے پولیس اسٹیشن پر بزدلانہ حملہ کیا جس میں 11 اہلکار شہید ہوگئے۔
راسک ایران کے صوبہ سیستان وبلوچستان کا جنوبی شہر ہے ۔
صوبہ سیستان و بلوچستان کے گورنر کے سیکورٹی ایڈوائزر نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں کے اس بزدلانہ حملے میں متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔