تہران-ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے نائـب وزرائے خارجہ نے ایران، سعودی عرب اور جین کی مشترکہ کمیٹی کی پہلی نشست کے موقع پر بیجنگ میں ایک دوسرے سے ملاقات کی اور باہمی تعلقات ميں فروغ پر زور دیا۔

ایران کے نائب وزير خارجہ علی باقری اور سعودی عرب کے ان کے ہم منصب الخریجی نے جمعے کی شام بیجنگ میں ملاقات و گفتگو کی۔

اس ملاقات میں فریقین نے گزشتہ 9 مہینوں کے دوران باہمی تعلقات اور تعاون کا جائزہ لیا اور اسی طرح باہمی تعاون کے لئے اعلی سطح پر ملاقاتوں کو جاری رکھنے اور تعاون میں فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

اس ملاقات میں فریقین نے غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں فوری طور پر روکنے اور فلسطین کے مظلوم عوام کی فوری مدد کی ضرورت پر زور دیا۔