تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے حکومتی ترجمان نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو امریکہ کی جانب سے ویٹو کئے جانے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے: اب دنیا والوں کے لئے کسی شک و شبہہ کی گنجائش نہيں ہے کہ امریکی حکومت ہی 17 ہزار فلسطینیوں کو صیہونی حکومت کی جانب سے قتل کئے جانے کے بھیانک جرم کی اصل ذمہ دار ہے۔

علی بہادری جہرمی نے لکھا ہے : امریکہ نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو دوسری بار بھی ویٹو کر دیا ہے جس کے بعد اب دنیا والوں کے لئے کسی شک و شبہہ کی گنجائش نہيں ہے کہ امریکی حکومت ہی  ان 17 ہزار فلسطینیوں کو صیہونی حکومت کی جانب سے قتل کئے جانے کے بھیانک جرم کی اصل ذمہ دار ہے جن میں سے 12 لاچار بچے اور خواتین ہیں۔

واضح رہے مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی شام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں متحدہ عرب امارات  کے پیش کردہ مسودہ قرارداد پر ووٹنگ ہوئی۔  سلامتی کونسل کے 15 ارکان میں سے 13 ارکان نے  قرار داد کے حق میں ووٹ دیئے۔ برطانیہ نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا جبکہ امریکہ نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیا۔