اجراء کی تاریخ: 7 دسمبر 2023 - 22:34
صدر ایران سید ابراہیم رئیسی اپنے روسی ہم منصب کی باضابطہ دعوت پر 7 دسمبر کی شام ماسکو پہنچے اور کرملن ہاوس میں روسی صدر ولادیمیر پوتین نے ان سے ملاقات و گفتگو کی۔ اس ملاقات میں روس کے صدر نے کہا دونوں ملکوں کے تعلقات میں بڑی تیزی سے فروغ آ رہا ہے اور اگر آپ ہماری نیک خواہشات وسلام، رہبر انقلاب تک پہنچا دیں تو آپ کے ہم شکر گزار ہوں گے کیونکہ وہ ہمارے تعلقات کی حمایت کرتے ہيں۔