ارنا کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، اتوار کے روز نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی پاکستان کی جانب سے ایران سمیت مختلف ممالک کی آرمڈ فورسس کے طلباء کی شرکت سے انٹرنیشنل کلچرل اور ہینڈی کرافٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔
اس فیسٹیول میں دنیا کے 20 ممالک نے شرکت کی جن میں ایران، سعودی عرب، آسٹریلیا، انڈونیشیا، مصر، اردن، بنگلہ دیش، امریکہ اور انگلینڈ شامل ہیں۔
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر جنرل آصف غفور نے ایرانی پویلین کا دورہ کیا جسمیں مختلف قسم کے مشہور ایرانی کھانے اور لذیذ اشیاء نمائش میں آنے والوں کے لیے پیش کی گئیں۔ جنرل آصف غفور نے ایرانی سفارتخانے کی کوششوں کو سراہا۔
اس فیسٹیول میں ایرانی دستکاری جیسے چٹائی بُننا، ایرانی قالین، کشمیری بُنائی اور انامیلنگ کی نمائش کیساتھ ہی نمایش میں آنے والوں کو ایران کے سیاحتی اور تاریخی مقامات سے بھی متعارف کرایا گیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم اور پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ملٹری اتاشی کرنل مصطفی قنبرپور نے بھی اس نمائش میں شرکت کی اور ایرانی پویلین کا دورہ کیا۔