ارنا کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، ایڈمرل نوید اشرف نے بدھ کے روز اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کے ساتھ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کی اہمیت اور دونوں ممالک کے درمیان فوجی دفاعی اور تعلیمی شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
امیری مقدم نے دونوں ملکوں کی بحری افواج کے درمیان تربیتی تعاون کے تسلسل کی طرف بھی اشارہ کیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کی بحری افواج بالخصوص 86ویں بحری بیڑے کی صلاحیتوں کے بارے میں بتایا۔
اس ملاقات میں ایڈمرل نوید اشرف نے ایرانی سفیر کی جانب سے ایران کے سرکاری دورے کی دعوت کا بھی خیر مقدم کیا۔
نوید اشرف نے رواں سال 8 اکتوبر کو پاکستان نیوی کے 23 ویں کمانڈر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا ہے۔