فلسطینینیوز ایجنسی سما کے مطابق، القسام بریگیڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کے جواب میں مقبوضہ فلسطین( اسرائيل) کے علاقوں کو راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔
اس بارے میں اسرائيلی میڈیا نے تل ابیب اور مقبوضہ سرزمینوں کے وسطی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے کی اطلاع دی ہے جن میں ریشون لیٹزیون، غوش دان، ہولون، راہوفوت، بات یام اور راملیہ کے علاوہ اشکلون جیسے علاقے شامل ہیں۔
تحریک مزاحمت کے راکٹ حملوں میں ہونے والے ممکنہ جانی یا مالی نقصان کے بارے میں اسرائيلی میڈیا نے کچھ نہیں بتایا۔ اسرائيلی میڈیا سینسر شپ کی وجہ سے اندرونی نقصانات کے بارے میں بہت کم ہی اعداد و شمار جاری کرتا ہے۔