تہران (ارنا) فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کو زمینی جارحیت سے کچھ حاصل نہیں ہوا۔

خبررساں ایجنسی شہاب کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جہاد تحریک نے کہا ہے کہ صیہونیوں کی جانب سے غزہ پر زمینی جارحیت چند روز قبل شروع ہوئی تھی اور دشمن کھلے علاقے پر حملہ کرنے کے علاوہ کوئی کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

اسلامی جہاد نے اعلان کیا کہ دشمن نے غزہ کے کھلے علاقوں میں فضائی حملے کیے اور یہ کارروائی عام شہریوں کے خلاف جنگی جرم ہے۔

اعلان میں مزید کہا گیا ہے کہ مزاحمت ثابت قدم ہے اور اپنی جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہے اور دشمن کے منصوبوں اور اہداف کو ناکام بنا سکتی ہے۔

فلسطینی مزاحمت کاروں  نے صیہونی حکومت کے ٹینکوں کے لیے ٹریپ بنائے اور انہیں غزہ کی جنوبی سرزمین میں تھوڑے اندر داخل ہونے کے بعد گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ صیہونیوں کو اس مشن میں بہت نقصان پہنچا ہے۔

صیہونی حکومت کے ٹینکوں کو مزاحمتی گروپوں کی طرف سے گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنانے کے بعد صیہونی حکومت کے بمبار طیاروں نے غزہ کے بہت سے علاقوں پر شدید بمباری کی۔

صیہونی حکومت کی جانب سے رہائشی علاقوں پر حملے بین الاقوامی اداروں کی مخالفت  کے باوجود جاری ہیں اور اس جنونی حکومت نے طبی مراکز بشمول قدس اسپتال کے اہلکاروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس اسپتال کو خالی کردیں۔ تاہم اسپتال انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ 400 مریضوں کو منتقل کرنا ممکن نہیں ہے۔