اس بات کا اعلان بدھ 18 اکتوبر کو امریکی محکمہ خزانہ کے فارن اسیٹ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ ایک بیان میں کیا گيا ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کے بیان کے مطابق، جن افراد اور کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی گئي ہیں انہوں نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، ایران کی وزارت دفاع اور ذیلی اداروں کو میزائل اور ڈرون طیاروں کی پیداوار میں مدد فراہم کی ہے۔
یہ پابندیاں ایسے وقت میں عائد کی گئي ہیں جب 18 اکتوبر 2023 سے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے متعلق وہ تمام پابندیاں ختم ہوگئی ہیں جو اقوام متحدہ کی قرارداد 2231 کے تحت ظالمانہ طور پر عائد کی گئي تھیں۔