یہ بات انہوں نے منگل کو تہران میں غیر ملکی سفیروں کے ساتھ مشترکہ ملاقات کے موقع پر اپنے خطاب میں کہی۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ علی باقری نے فلسطین کی مظلوم عوام کی حمایت کے بارے میں تہران کے اصولی موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آج جو کچھ غزہ میں ہورہا ہے وہ عالمی اور علاقائی امن کو سبوتاژ کرنے کے علاوہ جارحیت اور نسل کشی کی کھلی مثال ہے۔
انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ فلسطین کا مسئلہ فلسطینی صیہونی مسئلہ یا عرب صیہونی مسئلہ یا مسلم صیہونی مسئلہ نہیں بلکہ یہ انسانیت اور پوری عالمی برادری کا مسئلہ ہے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ صیہونیوں کو جان لینا چاہیے کہ خطے کے مسلمان اور دنیا کے آزاد منش انسان اس طرح کے کھلے ظلم کو برداشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے مظلوم اور بے بس فلسطینی عوام کے قتل عام میں صیہونی حکومت کے جنون آمیز اقدامات کا سلسلہ فوری طور پر بند کرائے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔